خیبرپختونخوا کابینہ میں اہم تبدیلیوں اور توسیع سے متعلق اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا کابینہ میں اہم تبدیلیوں اور توسیع سے متعلق اعلامیہ جاری

خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے اہم تبدیلیوں اور توسیع سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق کے پی صوبائی کابینہ میں مزید ایک اور مشیر اور 4 معاونین خصوصی کو شامل کیا گیا ہے۔جس پر گورنر خیبر پختونخوا نے بھیجی گئی معاونین خصوصی اور مشیر کی تقرری کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کے 4 معاونین خصوصی اور ایک مشیر کی تقرری کی منظوری دیتے ہوئے گورنر نے منظوری کے بعد سمری واپس بھیج دی ہے۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ میں ایک مرتبہ پھرسے تبدیلی اور ےتوسیع کا اعلامیہ جاری کیا گیاہے اور گزشتہ روز بھی گورنر نے ایک معاون خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شرپسند عناصر کو فورسز اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں کے نتائج پسند نہیں: آئی جی خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا کابینہ میں حالیہ تبدیلی اور توسیع کے بعد مزید ایک مشیر اور 4 معاونین خصوصی کی تعیناتی کی گئی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق احتشام علی وزیر اعلی کے مشیر برائے صحت مقرر کرنے کا امکان ہے۔ مصور خان ،محمد سہیل آفریدی ،نیک محمد خان اور ہمایون خان کو معاونین خصوصی مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سہیل آفریدی کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کا قلمدان دیا جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *