ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی واقع ہوئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 2 لاکھ 63 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستانیوں کیلئے بڑا ریلیف متوقع
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 25 ہزار 480 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کمی کے ساتھ 2 ہزار 515 ڈالر ہو گئی ہے۔