ایرانی تیل کی سمگلنگ میں پاکستان کسٹمز افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف

ایرانی تیل کی سمگلنگ میں پاکستان کسٹمز افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف

ایرانی تیل کی ملک میں اسمگلنگ کے حوالے سے ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ کسٹمز سروس کے ابتدائی طور پر 40 افسران و اہلکاروں پر مشتمل لسٹیں جاری کر دی گئی ہیں جو ایرانی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ میں ملوث پائے گے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز کے افسران ملک میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گے ہیں اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تمام افسران و اہلکاروں کی لسٹیں مرتب کی گئی ہیں ، ایف بی آر کے مطابق کسٹمز افسران و اہلکار تفتان بارڈر سے پنجاب تک ایرانی تیل کی سمگلنگ میں سہولت فراہم کر رہے ہیں اورایف بی آر نے متعلقہ کسٹمز ملازمین کے خلاف انکوائری کرنے کیلئے چیف کمشنر کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔اس حوالے سے چیف کلکٹر پنجاب کو انکوائری میں مزید سامنے آنے والے حقائق کو بورڈ کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کی جانب سے کل اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان

چیف کلیکٹر پنجاب نے کلیکٹر علامہ اقبال انٹرنشنل ایئرپورٹ اور کلیکٹر انفوسمنٹ لاہور کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی جائے گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *