ژوب کے علاقے دانہ سر میں ایک بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے، بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
بلوچستان کے ژوب میں دانہ سر کے علاقے میں تیز رفتار بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 23 دیگر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر ژوب منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ردعمل:
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگر بس کمپنی کی غفلت ثابت ہوئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو قوانین کی پیروی کرنے اور ٹریکراور دیگر ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے روٹ پرمٹ بھی منسوخ کیے جائیں گے۔