بانی تحریک انصاف کے نام پر ووٹ لینے والوں کو حکومت کے لیے ووٹ نہیں دینے دیں گے: اپوزیشن اراکین

بانی تحریک انصاف کے نام پر ووٹ لینے والوں کو حکومت کے لیے ووٹ نہیں دینے دیں گے: اپوزیشن اراکین

اپوزیشن کا ایوان میں حکومتی ترامیم کی مخالفت بارے ممکنہ لائحہ عمل سامنے آیا ہے جس میں اپوزیشن اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف کے نام پر ووٹ لینے والوں کو حکومت کے لیے ووٹ نہیں دینے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں زرتاج گل, شاندانہ گلزار ، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر اپوزیشن اراکین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی آئینی ترامیم کا ایجنڈا زیر غور آیا اور اپوزیشن کی جانب سے اور اس حوالے سے  پاکستان تحریکِ انصاف کے ممکنہ لائحہ عمل کے بارےمیں بھی غور کیا گیا۔اپوزیشن ایوان میں حکومتی ترامیم کی مخالفت میں لائحہ عمل کے حوالے سے اجلاس میں شریک اراکین نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کے نام پر ووٹ لینے والوں کو حکومت کے لیے ووٹ نہیں دینے دیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا مشن: نمبرز گیم پوری کرنے کے لیے وزیرداخلہ متحرک

اپوزیشن اراکین نے متفقہ رائے کے حوالے سے کہا کہ آزاد اراکین اگر حکومت کو ووٹ کاسٹ کرتے ہیں تو پی ٹی آئی کا لائحہ عمل کیا ہو گا اس حوالے سے اپوزیشن اراکین نے اتفاق کیا کہ آزاد اراکین کو حکومتی ترامیم پر سپورٹ کرنے کی شدید مخالفت کی جائیگی اور حکومتی ترامیم کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

editor

Related Articles