ڈاکٹر رتھ فاؤ سِول اسپتال کراچی نے مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے او پی ڈی بلاک کو جدید ترین آلات اور مریضوں اور لواحقین کی سہولت کے حوالے سے جدید فرنیچر مہیا کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایس سول ہسپتال کراچی ڈاکٹر خالد بخاری نے کہا ہے کہ اپگریشن کا بنیادی مقصدہہسپتاک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور مریض دوست ماحول فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔ آنکھوں کی او پی ڈی کو جدید ترین تشخیصی آلات سے اپ گریڈ کیا گیا ہے، جن میں دو ہائی ٹیک آٹوریفریکٹومیٹرز، ایک ڈیجیٹل سسٹم انٹیگریٹڈ سلیٹ لیمپ، ڈائریکٹ اوفتھلموسکوپ اور انڈائریکٹ اوفتھلموسکوپ شامل ہیں۔ یہ جدید آلات ڈاکٹروں کو پیچیدہ کیسز کی تشخیص اور کمپیوٹرائزڈ آنکھوں کی جانچ میں زیادہ درستگی فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ، گائناکولوجی او پی ڈی میں ایک جدید ہائی ٹیک الٹراساؤنڈ مشین نصب کی گئی ہے، جو زچگی اور امراض نسواں کی تشخیص کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ہوگی۔ اس کیساتھ ساتھ آرتھوپیڈکس او پی ڈی کو نئے پلاسٹر کٹرز فراہم کیے گئے ہیں، جو زیادہ مؤثر اور درست آرتھوپیڈک طریقہ کار کو ممکن بناتے ہیں۔او پی ڈی بلاک کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسپتال نے نیا فرنیچر بھی فراہم کیا ہے، جس میں کرسیاں، لاکرز، میزیں، اور مریضوں کے اسٹول شامل ہیں، تاکہ مریضوں کی راحت اور عملے کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے۔
مزید پرھیں: بانی تحریک انصاف کے نام پر ووٹ لینے والوں کو حکومت کے لیے ووٹ نہیں دینے دیں گے: اپوزیشن اراکین
پروفیسر مظہرلال حسن، سربراہ شعبہ امراض چشم، نے جدید آلات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آلات تشخیصی درستگی کو بہتر بنانے اور کمپیوٹرائزڈ آنکھوں کی جانچ میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ آلات پیچیدہ کیسز کی زیادہ درستگی کے ساتھ تشخیص میں معاون ثابت ہوں گے۔” گائناکولوجی اور آرتھوپیڈکس او پی ڈیز کے انچارجز نے بھی نئے آلات پر اظہار تشکر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان اضافوں سے مریضوں کے نتائج میں بہتری آئے گی اور ان کے شعبہ جات کی کارکردگی بہتر ہو گی۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر سید خالد بخاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مریضوں اور ڈاکٹروں دونوں کے لیے خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مزید عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا، “یہ اپ گریڈ صرف آغاز ہے۔ اگلے مرحلے میں، ہم ایکس رے مشینیں، الٹراساؤنڈ، وینٹی لیٹرز، ای سی جی مشینیں، ایکو کارڈیوگرافی کے آلات اور مزید فرنیچر اسپتال کے وارڈز میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔”
مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا ممکنہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
یہ ایونٹ اسپتال کی سہولیات کو جدید بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، تاکہ مریضوں کو بہترین ممکنہ دیکھ بھال ایک آرام دہ اور اچھی طرح سے لیس ماحول میں فراہم کی جا سکے۔