حکومتی آئینی ترامیم کے تناظر میں ذرائع تحریکِ انصاف نے انکشاف کیا ہےکہ انکا اپنے حمایت یافتہ 6 اراکین سے رابطہ نہیں ہو پا ریا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا ہےکہ انکا اپنے حمایت یافتہ6 اراکین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے جن میں ریاض فتیانہ ،امیر سلطان ،سعد اللہ بلوچ ،محبوب سلطان ، مبارک زیب خان اور اورنگ زیب کھچی شامل ہیں۔ تحریکِ انصاف ذرائعکا کہنا ہے کہ شاہد خٹک نے مبارک زیب سے رابطہ کیا تو انہوں نے پی ٹی آئی کی حمایت سے انکار کر دیا جبکہ شہریار آفریدی ملک سے باہر ہونے کے باعث آئینی ترمیم میں شرکت نہیں کر سکے گے۔
مزید پڑھیں: بانی تحریک انصاف کے نام پر ووٹ لینے والوں کو حکومت کے لیے ووٹ نہیں دینے دیں گے: اپوزیشن اراکین
پی ٹی آئی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ آئینی ترمیم میں حکومت نے اپنی اکثریت شو کروانی ہے اپوزیشن نے نہیں، اور اگر شہریار آفریدی اجلاس میں نہیں آئیں گے تو آئینی ترامیم کے عمل کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

