معروف خاتون اینکر پرسن عائشہ جانزیب کو خلع کی ڈگری جاری

معروف خاتون اینکر پرسن عائشہ جانزیب کو خلع کی ڈگری جاری

لاہور کی فیملی کورٹ نے نجی ٹی وی کی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کو خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ جہانزیب کی خلع کی درخواست پر عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی. جس دوران انہوں نے بیان دیا کہ وہ اپنے شوہر حارث کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتیں اور عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی درخواست کی۔ عدالت نے عائشہ جہانزیب کے بیان کے بعد خلع کی ڈگری جاری کر دی اور قرار دیا کہ بچوں کی گارڈین شپ مشترکہ رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سٹی کیلئے7 اپگریڈز کے خصوصی پیکج کا اعلان، قیمت بھی سامنے آگئی

عائشہ جہانزیب کا کہنا ہے کہ سابق شوہر حارث کی فیملی کے بزرگوں کے ساتھ ایک سیٹلمنٹ ہوئی، جس کے بعد انہوں نے تشدد کے مقدمے میں بیان دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابق شوہر سے صلح نہیں ہوئی بلکہ ایک معاہدہ طے پایا جس کے بعد خلع کی ڈگری حاصل کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *