ہنڈا سٹی کیلئے7 اپگریڈز کے خصوصی پیکج کا اعلان، قیمت بھی سامنے آگئی

ہنڈا سٹی کیلئے7 اپگریڈز کے خصوصی  پیکج کا اعلان، قیمت بھی سامنے آگئی

ٹویوٹا پاکستان کی جانب سے کرولا کراس پر خصوصی قیمت کی پیشکش کے بعد ہنڈا اٹلس نے اپنی سیڈان، ہنڈا سٹی کے لیے 7 اہم اپگریڈز کے ساتھ خصوصی پیکج متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا سٹی 2024 تین ویرینٹس میں دستیاب ہے، جس کی قیمت 1.2 ایل اسپائر ایم ٹی کی قیمت 4,649,000 روپے، 1.5 ایل اسپائر سی وی ٹی کی قیمت 4,949,000 روپے اور 1.5 ایل اسپائر سی وی ٹی ایس آر کی قیمت 5,249,000 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ اپ گریڈ شدہ ہونڈا سٹی 2024 اب پریمیم کمفرٹ فیچرز کے ساتھ آتا ہے جس میں بہتر فیول ایفیشینسی، ایڈوانسڈ انفوٹینمنٹ سسٹم، ریئر ویو کیمرہ، اسٹیئرنگ وہیل کنٹرولز، ڈوئل ایئر بیگز، اے بی ایس بریکس اور امموبلائزر شامل ہیں۔ مزید برآں، کار میں ایک نیا اور بہتر انٹیریئر ڈیزائن ہے، جس میں بہتر سیفٹی فیچرز اور پریمیم آرام دہ سہولیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے اپنی مشہور موٹرسائیکل جی ڈی 110 ایس پر بڑی آفر لگا دی

ہونڈا سٹی 2024 میں 1.5 لیٹر ایس او ایچ سی 16 والو آئی وی ٹی ای سی انجن دیا گیا ہے جو 118 ہارس پاور اور 145 این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے۔ انجن کو 5 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن یا سی وی ٹی آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ہونڈا سٹی 2024 میں سیفٹی اولین ترجیح ہے جس میں ڈوئل ایئر بیگز، اے بی ایس بریک اور ایمموبلائزر شامل ہیں۔ اس گاڑی میں ریئر ویو کیمرہ اور اسٹیئرنگ وہیل کنٹرول ز بھی شامل ہیں۔

اپ گریڈ شدہ انٹیریئر ڈیزائن پریمیم آرام اور سہولت کی خصوصیات پیش کرتا ہے ، جس میں ایک نیا انفوٹینمنٹ سسٹم ، ریئر ایئر کنڈیشننگ وینٹس ، اور ایڈجسٹ ایبل ہیڈ ریسٹ شامل ہیں۔30 سال کی بہترین کارکردگی” کے جشن کے طور پر، ہنڈا اٹلس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اپنی گاڑی کو مزید آرام دہ بنانے کے لیے اپ گریڈز حاصل کریں اور تفصیلات کے لیے قریبی ہنڈا تھری ایس ڈیلرشپ کا وزٹ کریں ۔ٹیسٹ ڈرائیو کے لئے اپنے قریبی ہونڈا 3 ایس ڈیلرشپ پر جائیں اور اپ گریڈ شدہ آرام اور خصوصیات کا براہ راست تجربہ کریں۔

Related Articles