آئینی ترامیم، مولانا فضل الرحمان سے حکومت اور اپوزیشن کی ملاقاتوں کا نتیجہ کیا نکلا؟پتہ چل گیا

آئینی ترامیم، مولانا فضل الرحمان سے حکومت اور  اپوزیشن کی ملاقاتوں کا نتیجہ کیا نکلا؟پتہ چل گیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سیاسی منظرنامے پر اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ گزشتہ رات حکومت اور اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کیں، جن کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی۔ پارٹی قیادت نے کہا کہ اس مسئلے پر باہمی مشاورت کی جائے گی، اور فیصلہ کرنے سے پہلے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر عدالتی اصلاحات کو فوری طور پر عمل میں لانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سٹی کیلئے7 اپگریڈز کے خصوصی پیکج کا اعلان، قیمت بھی سامنے آگئی

موجودہ حکومت کی تشکیل کے دوران مولانا فضل الرحمان کو کافی حد تک نظرانداز کیا گیا تھا، اس پس منظر میں حکومتی وفد نے مولانا کے گلے شکوے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مل کر چلنے اور رہنمائی لینے کی بات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کی جانب سے دی گئی تجاویز پر مشاورت کے بعد حکومت کل جواب دے گی۔ اس کے بعد جے یو آئی اپوزیشن سے دوبارہ مشاورت کرے گی اور پھر حکومت کو اپنی رائے فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفود مسلسل نئی تجاویز لے کر مولانا فضل الرحمان کے پاس آتے رہے ہیں، مگر مولانا نے کہا ہے کہ حکومت ابھی تک کوئی حتمی موقف واضح نہیں کر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسودہ فراہم نہیں کیا جائے گا، وہ کوئی رائے نہیں دے سکتے۔ پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا ہی بہتر نتائج فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے اپنی مشہور موٹرسائیکل جی ڈی 110 ایس پر بڑی آفر لگا دی

دوسری طرف جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم پر کچھ تجاویز مل گئی ہیں، جن پر مشاورت کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ مولانا فضل الرحمان ان تجاویز پر غور کریں گے اور پارٹی کے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *