وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو آئینی ترامیم سے متعلق اجلاس مؤخر کرنے کا مشورہ دیا : عبدالغفورحیدری

علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، پٹرول کی قیمت 10 روپے فی لٹر کمی کے بعد 249.10 روپے فی لٹر ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 249.69 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کم ہو کر 141.93 روپے ہوگئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 15 پیسے فی لٹر کم ہو کر 158.47 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *