انجینئرامیر مقام نے جمہوری ڈے کو’’مولانا ڈے‘‘ قرار دے دیا

انجینئرامیر مقام نے جمہوری ڈے کو’’مولانا ڈے‘‘ قرار دے دیا

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے 15ستمبر 2024کے دن کو’’مولانا ڈے ‘‘قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امیر مقام کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں وفاقی حکومت کے ارکان اور اراکین قومی اسمبلی آئینی ترمیم کے انتظار میں تھے جب کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کو منانے کیلئےسر توڑ کوششیں کر رہی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف آئینی ترامیم کا حصہ کیوں نہیں بنے گی؟عمر ایوب نے وجہ بتا دی

ا نہوں نے گزشتہ دن کو ’’مولانا ڈے ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں مولانا ڈے منایا جا رہا ہےجس کا مقصد ملک کے جمہوری عمل کو مضبوط بنانا ہے۔ حکومت کی طرف سے مولانا فضل الر حمٰن کے ساتھ مذاکرات بھی جاری تھے ۔

 یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم معاملہ : فضل الرحمٰن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، نواز اورشہباز مولانا کے گھر جائینگے

اپوزیشن بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر کے دورے کرنے میں مصروف تھی تاکہ ملکی سیاست میں استحکام اور آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ نتائج بھی اچھے نکلیں گے، آئینی ترمیم آئے گی اور منظوری بھی ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *