ہنڈا نے سٹی 1.2 پر بڑی آفر متعارف کروا دی

ہنڈا نے سٹی 1.2 پر بڑی آفر متعارف کروا دی

ہنڈا پاکستان نے ’ہنڈا سٹی 1.2‘ پر بڑی آفر متعارف کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حالات میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سےشہریوں کیلئے اب گاڑی خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔ تاہم آٹوکمپنیوں کی جانب سے صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش آفرز دی جارہی ہیں۔ اسی طرح ہنڈا پاکستان نے بھی خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دلچسپ آفر متعارف کروا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ہنڈا پرائیڈر 100 سی سی کی نئی قیمت جاری کردی گئی

ہنڈا سٹی 1.2میں وی ٹی ای سی انجن دیا گیا ہے۔اس گاڑی کی ٹچ اسکرین ڈسپلے اور سمارٹ فون کنیکٹویٹی جیسے فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔گاڑی میں دیے گئے سیفٹی فیچرز میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس )، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (ای بی ڈی )اورملٹی پل ائیر بیگز وغیرہ شامل ہیں۔

ہنڈا پاکستان نے اپنی کامیابی کے تیس سال مکمل ہونے پر سٹی 1.2خریدنے والوں کو محض 30ہزار روپے میں گاڑی کا انٹیرئیر ہائی گریڈ کرانے کی آفر دے رہی ہے۔یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور صرف ہنڈا سٹی 1.2ایم ٹی اور ہنڈا سٹی 1.2سی وی ٹی کے لیے ہے۔

editor

Related Articles