وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر ڈومکی کا انتقال ہوگیا ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی گزشتہ 10 دن سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔سردار سرفراز چاکر ڈومکی بلوچستان کی سیاسی زندگی میں ایک اہم مقام رکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیمی بل کا مسودہ: 54 تجاویز شامل
انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پیپلز پارٹی سے کیا اور پارٹی کے وفادار رکن کے طور پر شناخت حاصل کی۔ فروری 2024 کے انتخابات میں انہوں نے پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی بنے۔ ان کی وفات بلوچستان کے سیاسی منظرنامے میں ایک بڑا خلا چھوڑ گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیے سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سرفراز ڈومکی کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا کرے۔