موٹروے پولیس کا کم عمر اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان موٹرو ے پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 13 لاکھ 31 ہزار 641 شہریوں کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ رواں ماہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے موٹر سائیکلوں کو بند بھی کیا جا رہا ہے، اور اب تک 30 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند کی جا چکی ہیں۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف رواں سال دو لاکھ 56 ہزار 871 چالان کیے گئے ہیں، اور ایک لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں بند کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این ایز کی ضمانت منظور
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ متحرک رہیں اور اس مہم کو مزید مضبوط اور کامیاب بنائیں۔

