مشال یوسفزئی ڈی نوٹیفائی ہونے کے باوجود پھر سےخیبرپختونخوا کابینہ میں شامل

مشال یوسفزئی ڈی نوٹیفائی ہونے کے باوجود پھر سےخیبرپختونخوا کابینہ میں شامل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی ہونے کے پانچ دن بعد دوبارہ خیبر پختونخوا  کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق مشال یوسفزئی کو خیبر پختونخوا حکومت سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد ایک بار پھر سے خیبر پختونخوا کابینہ کا حصہ بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کی منظوری کے بعد مشال یوسفزئی ایک بار پھر کابینہ میں شامل ہو جائے گی۔ جس دن گورنر نے مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کئے اسی دن وزیر اعلیٰ کی جانب سے نئی سمری مشال یوسفزئی کو بطور معاون خصوصی تعینات کرنے کی بھی ارسال کی  گئی تھی ۔

مزید پڑھیں: کرپشن خاتمے کی دعویدار حکومت میں بے ضابطگیاں عروج پر

آزاد ڈیجیٹل نے مشال یوسفزئی کو بطور معاون خصوصی تعینات کرنے کی سمری بھی حاصل کرلی ہے۔ سمری کے مطابق وزیر اعلیٰ نے 11 ستمبر کو مشال یوسفزئی کو دوبارہ معاون خصوصی بنانے کے لئے سمری گورنر کو بھیجوا دی ہے۔11 ستمبر بروز بدھ ہی کو گورنر نے وزیر اعلیٰ کی بھیجی گئی سمری کو منظور کرتے ہوئے مشال یوسفزئی کو بطور مشیر کے عہدے سے ڈی نوئیفائی کیا تھا۔محکمہ انتظامیہ کابینہ ونگ کی سمری کے مطابق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے مشال اعظم کی بطور معاون خصوصی تعینات کرنے کی سمری موصول ہوئی ہے۔ گورنر کو بھیجی گئی سمری میں مشیر اور معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ کی تعیناتی ایکٹ 1989 کے سیکشن 3 کا حوالہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئینی و پارلیمانی امور کی خصوصی کمیٹی میں توسیع

بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق مشیر اور معاونین خصوصی کی تعیناتی کریں۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر معاون خصوصی کو وقتاً فوقتاً الگ الگ ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ نے سمری کی منظوری دیتے ہوئے اسے گورنر کے پاس بھیج دیا ہے اور اب سمری گورنر کے پاس موجود ہے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیمی بل کا مسودہ: 54 تجاویز شامل

اس حوالے سے جب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشال یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کی سمری آئی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد وہ دستخط کر کے اسے واپس بھیجوا دینگے۔یاد رہے اس وقت خیبرپختونخوا کابینہ میں 14 وزراء ،5 مشیر اور 8 معاونین خصوصی کام کر رہے ہے،مشال یوسفزئی کی تعیناتی کے بعد معاونین خصوصی کی تعداد 9 ہو جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *