مجوزہ آئینی ترامیم: مولانا فضل الرحمان نے سب کو گھر کا راستہ دکھایا ہے ،شیخ رشید احمد

مجوزہ آئینی ترامیم: مولانا فضل الرحمان نے سب کو گھر کا راستہ دکھایا ہے ،شیخ رشید احمد

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر قائد جمعیتِ علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودہ کا پہلا راوئنڈ جیت لیا اور مولانا فضل الرحمان نے سب کو گھر کا راستہ دکھایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا پہلا راؤنڈ مولانا فضل الرحمان نے جیت لیا اور آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے سب کو گھر کا رستہ دکھا دیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتی محمود مرحوم نے بھی ذولفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی، انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری بنا دیا ہے اورووٹ کا جمعہ بازار بنا ہوا ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: آئینی عدالت اور مجوزہ آئینی ترامیم: اشرافیہ ملک سےقانون کی حکمرانی ختم کرنا چاہتی ہے: عمران خان

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت پر جب بھی شب خون مارا کیا رات کے اوقات میں مارا گیا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ تیس ستمبر تک جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *