گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

سندھ حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا۔ محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق یہ اقدام گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں شفافیت بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے وضاحت کی کہ نئی اور پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے دوران بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہوگی۔ نئی پالیسی تین مراحل میں نافذ کی جائے گی۔

  • یکم جولائی سے نئے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔
  • یکم نومبر سے گاڑی خریدنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔
  • گاڑی فروخت کنندہ اور خریدار دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ عوامی خدمات میں ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ بائیو میٹرک تصدیق گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلی اور دھوکہ دہی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ گاڑیوں کے مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے لیے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بغیر لائسنس موٹر سائیکل، گاڑی چلانے والوں کیلئے اہم خبر

اس کے ساتھ ہی، سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ سندھ کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے ممنوع منشیات سے منسلک فصلوں کی کاشت پر 7 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ، منشیات بنانے اور جگہ کے استعمال پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ، اور منشیات رکھنے پر ایک تا سات سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی منظوری بھی دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *