آئینی ترامیم میں ناکامی پر سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے حکومت کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں ناکامی موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟ ۔
صحافی کے آئینی ترمیم میں ناکامی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتےہوئے ا نکا کہنا تھا کہ نکموں سے اسی توقع کی اُمید کی جا سکتی ہے ۔ حکومتی اراکین سے پوچھیں بل کیوں نہیں پیش ہوا ؟ ۔
حکومت کے اراکین چھپ چھپا کر نکل رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے چیمپئن آج کل سامنے آ رہے ہیں، آپ پوچھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنا تجزیہ اور پیشگوئی جلد دونگا۔
بتائیں گے انشااللہ لیکن حکومت کے لوگ نکلنے والے ہیں ۔ واضح رہے کہ دو دن سے حکومت کابینہ اور پارلیمنٹ سے آئینی پیکج منظور کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے، جب کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے فیصلے سے نالاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت کا رہائی ملتے ہی اسلام آباد پولیس کیخلاف بڑا اعلان
اس سلسلے میں حکومتی اور اپوزیشن وفد نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقاتیں کی تاہم ابھی تک آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا۔