پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ادارے کا وقارتب بڑھتا ہے جب اس کا پہرہ دینے والا مضبوط ہو، ایاز صادق کے کاندھوں پر پارلیمنٹ کا بہت بڑا بوجھ ہے۔
انہوں نے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ نے ترمیم کا فیصلہ کر لیا تو گنتی پوری کرنا بھی آپ کا فرض ہے ، ہمیں اس افلاطون کی تلاش ہے جس نے انہیں مشورہ دیا، یہ دوبارہ آئینی ترمیم نہیں لا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کھچڑی بن گئی جسے حکومت کھا بھی نہیں سکتی: بیرسٹر علی ظفر
اعتراز احسن نے کہا کہ وکلاء کی مکنہ تحریک اس کمزور حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، حکومت نعرہ لگا رہی ہے کہ عدلیہ پارلیمنٹ کی سپر میسی کو تسلیم نہیں کرتی ۔
نہوں ے مزید کہا کہ وکلاء نے میدان جنگ کابگل بجاد یا ،غلطیاں سب سے ہوتی ہیں مگر تسلیم ہر کوئی نہیں کرتا، ایاز صادق کو کم از کم استعفیٰ دے دینا چاہیے۔