ایڈ ہاک ریلیف: ایم این ایز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ

ایڈ ہاک ریلیف: ایم این ایز کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ

ارکان قومی اسمبلی نے ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس 2024 کی مد میں تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس 2024 کی مد میں ڈھائی ماہ میں 1 کروڑ 73 لاکھ روپے وصول کر رہے اور رواں مالی سال 2024-2025 کے ڈھائی ماہ میں مجموعی طور پر تنخواہ اور الاؤنسز کی مد میں 38 کروڑ آٹھ لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔ ارکان نے 14لاکھ 46 ہزار روپے اعزازی تنخواہیں، 25 کروڑ 16 لاکھ روپے ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں وصول کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پیکانٹو گاڑی قسطوں پر حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

ارکان قومی اسمبلی نے بنیادی تنخواہوں کی مد میں 8 کروڑ 70 لاکھ روپے، ٹیلی کمیونیکیشن الاؤنس کی مد میں 58 لاکھ روپے ، ایڈ ہاک ریلیف 2017 کی مد میں 87لاکھ روپے، دیگر الاؤنس کی مد میں 46لاکھ روپے، سمپو چری الاؤنس (sumptuary allowance) کی مد میں 29 لاکھ روپے، میڈیکل چارجز کی مد میں 11لاکھ 55 ہزار روپے لیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *