عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نومبر کے لیے برینٹ کروڈ کی قیمت میں 48 سینٹ یا 0.66 فیصد کی کمی ہوئی اور یہ 72.27 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں: ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول 26روپے، ڈیزل 34روپے سستا ہوگیا
اکتوبر کے لیے امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں قیمت 37 سینٹ کمی کے ساتھ 69.72 ڈالر فی بیرل رہی۔
چین میں ایندھن کی طلب میں کمی اور برآمدی مارجن میں کمی کے باعث پانچویں ماہ بھی آئل ریفائنری کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ عوامل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل میں بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔