پی ٹی آئی آئینی ترمیم پر راضی ہوگئی، خواجہ آصف کا دعویٰ

پی ٹی آئی آئینی ترمیم پر راضی ہوگئی، خواجہ آصف کا دعویٰ

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت کی مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ اب کوئی راز نہیں رہا اور ہر سیاسی رہنما کے پاس موجود ہے۔ پی ٹی آئی بھی اس پر راضی ہےلیکن دسمبر تک وقت مانگ رہی ہے۔

سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے انکشاف کیا کہ ججز کی تقرری کا معاملہ عدلیہ کے پاس ہے، جہاں ہر چیمبر سے پانچ پانچ وکیل جج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف احتساب نہیں بلکہ اداروں میں طاقت کے توازن کو قائم کرنا بھی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا

انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وارداتوں کی وجہ سے آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں۔ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ہر چیز کو اپنے ساتھ نتھی کرنا چاہتے ہیں اور خود کو ہر چیز کا محور سمجھتے ہیں۔

خواجہ آصف نے 9 مئی کو بغاوت کی کوشش کے سانحہ کا ذکر کیا، جس میں فوج کے ادارے کے افراد بھی شامل تھے، جو جنرل فیض کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قید میں ہونے کے بعد 4 ہزار بار اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔

وزیر دفاع نے سیاست دانوں کی تنخواہوں اور مقدمات کی صورت حال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سیاست دانوں کا احتساب ہوتا ہے اور ان کی تنخواہیں صرف 2 لاکھ روپے ہیں جبکہ ججز کو بھاری تنخواہیں اور مراعات ملتی ہیں، پھر بھی 27 لاکھ کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *