افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی قومی ترانے کی بےحُرمتی پر وزارت خارجہ کا شدید ردِعمل آگیا

افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی قومی ترانے کی بےحُرمتی پر وزارت خارجہ کا شدید ردِعمل آگیا

پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی پر ترجمان وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے عزتی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے اور اس عمل کو سختی سے قابل مذمت قرار دیا۔

مزید پڑھیں: افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی بدتہذیبی اور سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور کابل دونوں میں افغان حکام کو اس واقعے پر شدید احتجاج پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ اقدام سفارتی آداب کے منافی ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں تناؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *