طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں گرفتارملزمان کے انکشافات

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں گرفتارملزمان کے انکشافات

لاہور: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ جاوید بٹ کو ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر قتل کیا گیا۔

ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق قتل کا سودا 5 لاکھ روپے اور دو گھروں کے عوض طے پایا تھا۔ ملزمان نے بتایا کہ دونوں شوٹر، اظہر اور الیاس، امیر معصب سے رابطے میں تھے۔ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ دونوں شوٹرز کی ملاقات عارف نے کروائی، جو پتوکی کا رہائشی اور امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے، تاہم وہ ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور حملے میں جاں بحق

شوٹرز کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امیر معصب جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز قبل بیرون ملک چلا گیا تھا۔ دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *