پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی افسر عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے عمر سلطان کی بازیابی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ عمر سلطان واپس آ چکے ہیں، لیکن ان کی طبیعت بہتر نہیں ہے، اس لیے انہیں عدالت میں پیش نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سٹی کیلئے7 اپگریڈز کے خصوصی پیکج کا اعلان، قیمت بھی سامنے آگئی
چیف جسٹس نے وکیل سے پوچھا کہ شہری واپس آ گیا ہے، اب آپ کیا چاہتے ہیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آزادانہ تحقیقات کی جائیں، کیونکہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔
عدالت نے آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے عمر سلطان کی بازیابی کے کیس کو نمٹا دیا۔