خیبر پختونخوا میں رواں برس بھتہ خوری کے 98 مقدمات درج، 242 ملزمان نامزد

خیبر پختونخوا میں رواں برس بھتہ خوری کے 98 مقدمات درج، 242 ملزمان نامزد

رواں برس خیبر پختونخوا میں بھتہ خوری کے سب سے زیادہ 50 مقدمات پشاور میں درج ہوئے۔ قبائلی ضلع خیبر میں 11، ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکے 17 اضلاع میں رواں سال کے دوران بھتہ خوری کے 98 درج مقدمات میں 242 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس عرصہ کے دوران 99 ملزمان کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق بھتہ خوری کیلئے زیادہ تر فون کالز میں افغانستان کے نمبر استعمال ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا رپورٹ کے مطابق ضلع خیبر میں بھتہ خوری میں ملوث 6 ملزمان مارے گئے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں600 سے زائد غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کا انکشاف

بھتہ خوری کے سب سے زیادہ 50 مقدمات پشاور میں درج ہوئے۔ قبائلی ضلع خیبر میں 11، ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 مقدمات درج کرائے گئے۔رواں سال ڈی آئی خان میں 41 ملزمان بھتہ خوری میں نامزد، اپر دیر میں 27،خیبر میں 26 ملزمان کو نامزد کیا جا چکا ہے۔ مردان میں بھتہ خوری میں 16،کوہاٹ میں 12ملزمان نامزد کرائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بھتہ کالز موصول ہونے پر بیشتر لوگ پولیس کو رپورٹ نہیں کرتےہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *