خیبر پختونخوا کے سرکاری وکلاء کا تمام ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان

خیبر پختونخوا کے سرکاری وکلاء کا تمام ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان

صدر پراسیکیوٹر ایسویسی ایشن خیبر پختونخوا  سنگین شاہ نے کہا ہے کہ کل سے صوبے کے سرکاری وکلاء قلم چھوڑ ہڑتال پر ہونگے اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق صدر خیبر پختونخوا پراسیکیوٹر ایسوسی ایشن سنگین شاہ نے کہا ہے کہ ستمبر 19 سے صوبے بھر میں سرکاری وکلاء قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے اور سرکاری وکلاء کی ہڑتال کے موقع پر کسٹڈی ،چالان اور دیگر معاملات معطل ہونگے ۔ سنگین شاہ نے کہا کہ کوئی بھی ملزم کل عدالت میں پیش نہیں ہوگا، پولیس اپنے ساتھ کسٹڈی میں رکھیں،صدر پراسیکیوٹر ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے اورعدالتوں میں ہڑتالی کیمپ لگائے جائینگے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گرد حملوں میں 337 اہلکار شہید اور 616 زخمی ہو چکے ہیں

،سنگین شاہ صدر پراسیکیوٹر ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک کوئی پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں یوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *