موسلادھار دھار بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

موسلادھار دھار بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ۔

کل سے 29 اگست کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت اور کشمیر میں مون سون بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔

کل سے 29 اگست کے دوران سندھ میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور شہری علاقوں میں سیلاب متوقع ہے۔

حیدرآباد ڈویژن، کراچی ڈویژن، لاڑکانہ ڈویژن، میرپور خاص ڈویژن، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، گھوٹکی ، سکھر اور خیرپور میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارش سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ سمیت شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا  بھی خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے جو گوگل پلے سٹور اور آئی او ایس ایپ سٹور پر موجود ہے۔

editor

Related Articles