پاکستانی فضائی حدود کی بندش ، بھارت کیلئے بڑی معاشی ضرب ثابت

پاکستانی فضائی حدود کی بندش ، بھارت کیلئے بڑی معاشی ضرب ثابت

پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے اور اس کی معیشت پر کاری ضرب لگی ہے۔

پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بلاجواز یکطرفہ اقدامات کے جواب میں پاکستان نے فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو بڑا نقصان بھی پہنچایا ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو اضافی وقت درکار اور یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہورہا ہے۔

بھارت سے امریکہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو طویل اور مہنگے روٹ استعمال کرنے پڑتے ہیں ، پاکستانی حدود کی بندش کے باعث طویل روٹ کی بھارتی پروازوں کو راستے میں کسی دوسرے ملک سے ری فیولنگ بھی کرنا پڑتی ہے ، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کوسالانہ 800 ملین ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کا فضائی حدود جزوی طورپر کھولنے کا اعلان

ماہرین کے مطابق بھارت پاکستان کیخلاف اپنے غیر منطقی اقدامات کا خمیازہ ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگت رہا ہے تاہم پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع سے بھارتی ایئر لائنز کو کئی ممالک کے روٹ ختم کرنا پڑیں گے۔

علاوہ ازیں، بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے جواب میں پاکستان کا ردعمل اسے ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے منگل کو ایک بار پھر بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کی ہے،  پاکستان اور بھارت نے اپریل 2025 سے ایک دوسرے کے لیے فضائی حدود کو بند کر رکھا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply