بیرسٹر سیف کا مجوزہ آئینی ترامیم کو ٹھکانے لگانے سے متعلق اہم بیان آگیا

بیرسٹر سیف کا مجوزہ آئینی ترامیم کو ٹھکانے لگانے سے متعلق اہم بیان آگیا

 مشیر اطلاعات خیبر پختو نخوا(کے پی کے) بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت اپنے وقتی فائدےکیلئےعدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹرڈاکٹر سیف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ نہ دکھانے سے ظاہر ہو رہا ہے کہ آدھی نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے، جعلی حکومت اپوزیشن کو کیا اپنے اتحادیوں کو بھی مسودہ نہیں دکھا رہی۔

یہ بھی پڑھیں:جتنا ظلم کریں گےہم اتناآپ کےسامنے کھڑے ہونگے:عالیہ حمزہ

اپوزیشن اور اتحادیوں کو ورغلانے کے لئے ترامیم کے مختلف مسودے تیار کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترامیم کو ٹھکانے لگانے کے لیے وکلاء برادری پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے، مجوزہ ترامیم کے خلاف سیا ست دانوں سے زیادہ ان پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان سے امید ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونگے:پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی میں وکلاء برادری نے ہمیشہ بیش بہا قربانیاں دی ہیں ، ، وکلاء برادری نے ہر دور میں عدلیہ کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا، نالائقی اور نا اہلی پر جعلی حکومت کو خود ہی مستعفی ہوجا نا چاہیے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *