پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما صدر حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا سینئر جج ہی چیف جسٹس بنے گا، جسٹس منصو رعلی شاہ کے سوا کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم کب لائیں گے ؟عرفان صدیقی نے بتادیا
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور سپریم کورٹ بار کے سابق کا کہنا تھا کہ وکلاء اس معاملے پر متحد ہیں اعلیٰ عدلیہ کی آئینی حیثیت میں کمی نہیں آنے دیں گے، کوئی اور کورٹ قطعاً منظور نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں600 سے زائد غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کا انکشاف
حامد خان کا کہنا تھا کہ 26 اکتوبر کو جسٹس منصو ر علی کے علاوہ کوئی دوسرا چیف جسٹس قبول نہیں کریں گے۔ حامد خان کا مزید کہنا تھا کہ کل کے نیشنل کنونشن کا مقصد مجوزہ آئینی ترمیم مسترد کرنا ہے، ابھی وقت ہے نہ ہی حالات کہ ایسی آئینی ترمیم کی جائے، ہم نے کسی صورت کسی اور کورٹ کو کسی صورت منظور نہیں کرنا۔