چیمپین ٹرافی 2025 : انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا

چیمپین ٹرافی 2025 : انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا

آئی سی سی کے پانچ رکنی وفد کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ اور آئی سی سی چمپیئن ٹرافی 2025 کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے پانچ رکنی وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور چمپیئن ٹرافی 2025 کے حوالے سے تمام متعلقہ انتطامات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی سی سی وفد میں سکیورٹی ، براڈکاسٹ، ایونٹ منیجر اورجی ایم کرکٹ شامل ہیں اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو دورہ کرنے والے وفد نے سیکیورٹی انتظامات اور نئے بننے والے انکلویزر کا بھی جائزہ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفد راولپنڈی کے بعد لاہور اور ملتان اور فیصل اباد کرکٹ گراؤنڈ کا بھی وزٹ کرے گا اورآئی سی سی وفد اپنی سفارشات ائی سی سی کو مرتب کرے گا۔

مزید پڑھیں: ملک میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 1.6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ آئی سی سی کے زیر مگرانی 2025 چمپیئن ٹرافی اگلے سال پاکستان میں منعقد ہوگی اور آئی سی سی میچز لاہور، لراچی اور راولپنڈی میں 19 فروری سے  9 مارچ 2025 تک منعقد ہونگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *