خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی قیادت نے 21 ستمبر کو لاہور جلسے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لاہور 21 ستمبر جلسے کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہےاور اس حوالے سے خیبر پختونخوا کی قیادت نے لاہور جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اآج سے باقاعدہ جائزہ اجلاس طلب کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تمام اجلاسوں کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کرینگے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اج پشاور ریجن کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔اس کے بعد ہزارہ اور دیگر ریجنز کا اجلاس منعقد ہوگا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینگے اور متعلقہ عوامی نمائندوں کو ٹاسک حوالے کرینگے۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مشاورت کرینگے کہ جلسے میں شرکت کے لیے کیا لائحہ عمل تیار کیا جائے جس سے جلسہ کو کامیاب بنایا جائے اور صوبے کی بہتر نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ذرائع کے اجلاس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شرکت کرینگے جنہیں باقاعدہ طور پر مختلف ٹاسک حوالے کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے صوبائی قیادت پر اتنا بوجھ نہیں کیونکہ اول تو یہ خدشہ ہے کہ اجازت نہ ملے اور اگر اجازت مل بھی جائے تو اس جلسے کا زیادہ انحصار خیبرپختونخوا پر نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ورکرز کو لے جانے کے لیے تمام انتظامات ایم این ایز اور ایم پی ایز کو خود کرنا پڑتا ہے اس لئے یہ پلان بنایا جائے گا کہ منتخب نمائندوں پر کم سے کم مالی بوجھ پڑے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ہر ایم این اے اور ایم پی اے کو 2 سو سے 500 تک وکررز ساتھ لے جانے کا ٹاسک دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: فواد چودھری کی 45 دن میں حکومت کے خاتمے کی پیش گوئی
ذرائع کے مطابق یہ بھی ممکن ہے کہ ہر ممبر کو 100،100 ورکرز کو ساتھ لے جانے کی ہدایت کی جائے اور سب کو پابند کیا جائے کہ ایک ساتھ وہ لاہور جائے تاکہ تعداد میں زیادہ لگے۔لاہور جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی تیاریاں جاری ہے اور وہ بھرپور طریقے سے جلسے میں شرکت کرینگے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے این او سی دینے کی درخواست دی ہے اب دیکھتے ہے کیا ہوتا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر محکمہ اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار لاہور کے میدان پر دمادم مست قلندر ہوگا۔ان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب تیاری پکڑے کیونکہ عوام کا ایک سیلاب لاہور جلسے میں شرکت کریں گا۔مینا خان نے بتایا کہ کوئی این او سی دے یا نہ دے ہمیں کوئی پروا نہیں کیونکہ ہماری این او سی عمران خان ہے اور عمران خان نے واضح کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ ہر صورت منعقد ہوگا۔