سپریم کورٹ کو تباہ کرنا جمہوریت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے: بانی پی ٹی آئی عمران خان

سپریم کورٹ کو تباہ کرنا جمہوریت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے: بانی پی ٹی آئی عمران خان

پانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کو تباہ کرنا آزادی کو تباہ کر رہا ہے اور جب آزادی تباہ ہوتی ہے تو لوگ غلام بن جاتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے واضح کیا کہ ہر چیز کسی نہ کسی تناظر میں ہوتی ہے اور موجودہ حالات میں ترامیم کا تناظر عدلیہ کو ختم کرنا ہے اور مجوزہ آئینی ترامیم کا ایک ہی مقصد ہے وہ ہے قاضی فائض عیسی کو توسیع دینا ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کو اس عدالت سے اٹھا کر آئینی عدالت میں بٹھا دیں گے ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بچے بچے کو ان آئینی ترمیم کا مقصد پتہ ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ڈرے ہوئے ہیں پھر کہتے ہیں اس کے پاس موبائل ہے اور اس کو خبریں ملتی ہیں ۔ انہوں نے کہ یہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے جا رہے ہیں اور اس آئینی ترمیم کے پیچھے جو نیت ہے اس کے خلاف سب کھڑے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائن کے ایک طرف وہ کھڑے ہیں جو ووٹ کو عزت دینے کی بات کر کے بوٹ کو عزت دے رہے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جمہوریت ڈنڈے کے زور پر یا غلام بنا کر نہیں چلتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمہوریت چلتی ہی اخلاقی قوت پر ہے ۔راولپنڈی کے کمشنر نے بالکل درست کہا تھا کہ قاضی فائز عیسی اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ

مزید پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کی مخالفت کردی

ٹرائل کے بغیر لوگ ایک ایک سال سے جیلوں میں پڑے ہیں اوراٹھ فروری کا فراڈ الیکشن بنیادی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ 8ماہ گزر چکے ہیں ٹریبیونل کام شروع نہیں کر سکے کیونکہ قاضی نے تحفظ دیا ہوا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آئینی ترامیم کے ذریعے قاضی فائز عیسی اسلام اباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کو توسیع دی جا رہی ہے ۔ ترامیم کا مقصد ان کو توسیع دے کر ہمیں دبانا ہے اورایمپائروں کو توسیع دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ ایکسپوز نہ ہو سکیں ۔ انہوں نےواضح کیا کہ پاکستان کا مستقبل سرمایہ کاری سے جڑا ہوا ہے اورپاکستان میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ کسی نے سرمایہ کاری نہیں کرنی ہے۔4 ہزار پاکستانی کمپنیوں نے چھ ماہ کے دوران دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کروائی ہے ۔سرمایہ ملک سے باہر جا رہا ہے ڈاکٹر بھی ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں: فواد چودھری کی 45 دن میں حکومت کے خاتمے کی پیش گوئی

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ریفارمز وہ حکومت کر سکتی ہے جو عوام کا مینڈیٹ لے کر ائی ہو ۔ان میں سے شاید ہی کوئی ہو جس کے پیسے بیرون ملک نہ ہوں ۔زرداری اور نواز شریف دو دو مرتبہ باہر بھاگے اب یہ دوبارہ باہر بھاگیں گے ۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ ان کے پیسے باہر پڑے ہیں ۔ ہمارے دور حکومت میں نیب نے 480 ارب روپے اکٹھے کیے 1100 ارب روپے مزید اکٹھے کرنا تھے ۔ان کو این ار او ٹو دے دیا گیا اب تو نیب صرف انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے رہ گیا ہے محسن نقوی کا پانچ ملین ڈالر بیرون ملک پڑا ہے اس کا کون سا بزنس ہے ۔ انہوں نے منی لانڈرنگ کو جائز قرار دے دیا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ قوم سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے مستقبل کے لیے نکلے اور سپریم کورٹ اخری ادارہ ہے جس سے لوگوں کو توقعات ہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *