لاہور جلسے میں عوامی شرکت سے متعلق حماد اظہرکا اہم بیان آگیا

لاہور جلسے میں عوامی شرکت سے متعلق حماد اظہرکا اہم بیان آگیا

پی ٹی آئی پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے قیدی نمبر 804نے لاہور جلسے کا این او سی دیا ہے، 21ستمبر کو لاہور میں تاریخی جلسہ منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپٹ مافیا نے اگر جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو پھر پنجاب کی ہر سڑک پر جلسہ ہوگا، جیل میں بیٹھے قیدی نمبر 804کے ڈر سے موجودہ جعلی حکومت گھبرا ہٹ کا شکار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وقت آگیا ہے کہ ہم مینڈیٹ چوروں سے اپنی حقیقی آزادی حاصل کریں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ان کا کہنا تھا کہ بانی وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر عوام جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے ، لاہور کا جلسہ اسلام آباد جلسے کا بھی ریکارڈ توڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر پھر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *