سرکاری ملازمین کی پنشنش ختم کرنے کیلئے سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی پنشنش ختم کرنے کیلئے سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم کے لیے اسمبلی میں بل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ترمیم منظور ہونے کے بعد یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین ماہانہ پینشن کے حقدار نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں نئے بھرتی ہونیوالے ملازمین کو پنشن اور گریجویٹی نہیں ملے گی

ترمیمی مسودے میں وضاحت کی گئی ہے کہ سندھ امپلائی بینیفٹ اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین اور حکومت دونوں اپنی اپنی شراکت کی رقم جمع کرائیں گے۔ریٹائرمنٹ کے وقت ملازمین کو گولڈن چیک گریجویٹی اور پینشن کی مد میں رقم دی جائے گی۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ کا ایک بڑا حصہ پینشن کی ادائیگیوں پر خرچ ہوتا ہے، اسی لیے ان ریفارمز کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ یہ اقدام سرکاری ملازمین کی بھلائی کے ساتھ ساتھ مالیاتی استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *