اسلام آباد میں ڈینگی کا پھیلاؤ شدت اختیار کر گیا: ہسپتالوں میں مریضوں کی بھرمار

اسلام آباد میں ڈینگی کا پھیلاؤ شدت اختیار کر گیا: ہسپتالوں میں مریضوں کی بھرمار

اسلام آباد میں ڈینگی مرض بڑے پیمانے پر بڑھنے لگا اور جڑواں شہروں کےہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی بھرمار لگ گئی ہے۔

تفیصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں 20 ڈینگی کے مریض داخل کیئے گئے ہیں۔اور اس حوالے سے پمز اسپتال کے تین وارڈز ڈینگی مریضوں کے لیئے مختض کیئے گئے ہیں۔ دستیاب ڈیٹا کے مطابق پمز اسپتال میں روزانہ 50 سے 60 ڈینگی مریض آنے لگے ہیں اورپولی کلینک میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 4 نئے ڈینگی کے مریض داخل ہیں۔

مزید پڑھیں: پولیس کا لاہور جلسے سے قبل پی ٹی آئی کیخلاف بڑا کریک ڈائون

ترجمان پولی کلینک ڈاکٹر جبار بھٹو کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے داخل مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے اورپولی کلینک میں ڈینگی کے لیئے 30 بیڈز مختص کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ بارشوں کے بعد جڑواں شہروں میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں شدت آئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *