مون سون کا طاقتور سسٹم آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

مون سون کا طاقتور   سسٹم  آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

کراچی (پون کمار)آج پاکستان میں  مون سون کا طاقتور سسٹم  داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ میں 26 سے 29 اگست تک موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت میں کم دباؤ کا نظام شدت اختیار کر گیا ہے اور آج رات یا کل صبح مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سسٹم کے اثر سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں جس سے آج رات سے 31 اگست تک صوبے میں موسلا دھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ سندھ کے دیگر اضلاع میں 26 سے 29 اگست تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں 26 سے 29 اگست تک گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا پرائیڈر کا تین سالہ آسان اقساط کا پلان سامنے آگیا

کیرتھر رینج اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش وں کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ آندھی کا انتباہ دیتے ہوئے شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کی جانب سے محکمہ بحالی ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے افسران کو ہدایت جاری کی گئی اور آنے والے بارشوں کے سسٹم سے عوام کو مشکلات سے بچایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: نسوار پر حالیہ تحقیق نے سب کو حیران کر دیا

انہوں نے کہا کہ پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پر ایمرجینسی کال سینٹر قائم ہے چوبیس گھنٹے وہاں رضاکار موجود ہیں،ریسکیو 1122 کے خدمت گزار جوان کسی بہی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں ۔ صوبائی وزیر بحالیات مخدوم محبوب الزمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے گی ۔

Related Articles