ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی جمال قاضی نے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں پاسپورٹس کا بیگ لاک ختم کر دیا گیا ہے، اور بیرون ملک سے آن لائن درخواست دینے والوں کے لیے بھی یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ڈی 70 ڈریم قسطوں پر حاصل کرنے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو 24,000 سے زائد پاسپورٹس کی ترسیل کی گئی ہے، اور بڑے شہروں میں ان پاسپورٹس کی پہلے فراہمی کی گئی ہے جہاں لوگوں کا بیرون ملک آنا جانا زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ 65,000 پاسپورٹس کی پروسیسنگ کی جا رہی ہے، جبکہ پرنٹنگ کی صلاحیت صرف 23,000 ہے۔ تاہم نئے پرنٹرز کی ایک ماہ میں پاکستان آمد کی امید ہے، جس سے پاسپورٹس کے اجرا کا عمل مکمل طور پر نارمل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بڑے شہروں میں پاسپورٹ کے بیگ لاک کو ختم کر دیا گیا
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کے بڑے شہروں میں پاسپورٹ کے بیگ لاک کو ختم کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کے احکامات کے تحت ڈی جی پاسپورٹ کی ٹیم نے فارن مشنز، آن لائن اور ہوم ڈیلیوری کے تمام کیسز کو بھی نمٹا یا گیا۔
ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں 14,673، کراچی میں 83,227، لاہور کے گارڈن ٹاؤن سے 30,848، رائے ونڈ سے 4,872، اور شادمان سے 11,490 کیسز کلئیر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سٹی کیلئے7 اپگریڈز کے خصوصی پیکج کا اعلان، قیمت بھی سامنے آگئی
اس کے علاوہ کوئٹہ میں 7,252، راولپنڈی میں 18,400، اور پشاور میں 23,145 کیسز بھی نمٹا ئے گئے۔ ہوم ڈیلیوری کے لیے 5,650 اور ارجنٹ پاسپورٹس کی 15,848 درخواستیں بھی شہریوں کو فراہم کی جا چکی ہیں۔سفارت خانوں کے ذریعے اپلائی کیے گئے 17,972 نارمل اور 41,712 ارجنٹ کیٹگری کے کیسز بھی کلئیر کیے گئے ہیں۔