افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں 177رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 312رنز بنائے ، جس میں رحمان اللہ گربازنے105 اورعظمت اللہ عمر زئی نے 86 رنزکی شاندار اننگز کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز کپ:بابراعظم کی سنچری، سٹالینز نے ڈولفنز کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
ان کے علاوہ رحمت شاہ نے 50 اور ریاض حسن نے رنز29 بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 34.2 اوورز میں 134 پر رنز پر پویلین لوٹ گئی ، ٹیمبا بووما 3 8اور ٹونی ڈی زورزی 31 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپین ٹرافی 2025 : انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا
ان دونوں کے علاوہ ان کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا ۔ افغان ٹیم کی جانب سے راشد خان نے 5 اور ننگیالیہ کھروٹے نے 4وکٹیں اُرائیں ۔ افغانستان نے 3میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔