گورنرخیبرپختونخوا فیصل کنڈی نے استعفے کی پیشکش کر دی

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کنڈی نے استعفے کی پیشکش کر دی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر میرے استعفے سےکسی کو فائدہ ہوتو میں بالکل تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے ، آئینی ترامیم کے معاملے پر عجلت نہیں ہونی چاہئے تھی، مذکورہ آئینی ترامیم پر اتحادیوں کو آن بورڈ لینا چاہیے تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن سے نااہلی اور بدنظمی پر افسران 120 دن کے لئے معطل

ان کا کہنا تھا کہ مسائل بیٹھ کر بات چیت سے اور مل کر حل کئے جاتے ہیں ، آئینی عدالتوں کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی میں بھی شامل تھا، آئینی ترامیم پر جمعیت علمائے اسلام کے سربرامولانا فضل الر حمٰن کو وقت دینا چاہیے ۔

گورنر کاعہدہ پیپلز پارٹی کی امانت ہے،جب کہیں گے واپس کر دوں گا ۔ اگر میرے استعفے سے کسی کو فائدہ ہو تو میں دینے کے لئے تیار ہوں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔

پی ٹی آئی والے کیسے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نمازیں پڑھتے ہیں۔ تحریک انصاف والے مولانا کی گلی میں کھڑے ہوتے ہیں ، مولانا کی مس کال آئے اور ہم پہنچ جائیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے مولانا فضل الرحمان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کا لاہور جلسے سے قبل پی ٹی آئی کیخلاف بڑا کریک ڈائون

ہم نے اخلاقیات کی حدود میں رہ کر ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو پی ٹی آئی کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں دینی چا ہیے ، نااہلی اور کوتاہیوں کی وجہ سے ہمارے صوبے میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *