علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے واثق قیوم عباسی اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی 70 ڈریم قسطوں پر حاصل کرنے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

عدالت نے عمر تنویر بٹ کو غیر حاضری کی بنا پر اشتہاری قرار دے دیا۔ راجہ خرم شہزاد نواز اور راجہ ماجد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *