بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میانوالی کا جلسہ کینسل کرنے اور راولپنڈی میں 29 ستمبر کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف 29 ستمبر کو جلسہ کریگی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کل سے انکے خلاف میڈیا پر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے میں اسرائیلی تعلقات کا خواہاں اور بڑا حامی ہوں اوراسرائیلی اخبار میں چھپنے والے آرٹیکل میں میری تعریف اور میری کریڈیبیلٹی کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے آرٹیکل کے حوالے سے کہا کہ لگتا ہے ان کو انگریزی سمجھ نہیں آتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نےکہا کہاسرائیل کے حوالے سے انکا موقف آج بھی وہی ہے ۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کرائیں گے، علی امین گنڈا پور
انہوں نےکہاکہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے پہلے سیز فائر کرے ۔اسرائیل کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسرائیل پہلے ٹو سٹیٹ سولیوشن کی جانب جائیں پھر آپ سے بات چیت ہوگی ، انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی اخبار میں لکھا گیا کہ میری مغربی ممالک اور مسلم امہ میں کریڈییبلٹی ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم آئندہ ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے ۔ دوسری جانب علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آرہا ہے کہ بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین لوگوں کی مدت ملازمت میں توسیع،یا ان کی اناء کا مسئلہ ہے تو ہمیں بتا دیں اپ کو بانی پی ٹی آئی سے کیا مسئلہ ہے ؟
مزید پڑھیں: امریکہ کا ویزا آسانی سے مل جاتا ہے لیکن جلسے کے لیے این او سی نہیں ملتا: بیرسٹرگوہر
علیمہ خان نے کہا کہ یہ چن کر جج یہاں لاتے ہیں،انصاف دینے والے اچھے ججز کو ہٹا دیتے ہیں لاہور کی چیف جسٹس نے انسداد دہشت گردی کی ساری عدالتوں کے جج ہٹا دیئے ہیں اور اس جج نے ڈیڑھ ماہ عدت کیس چلایا اپ اس کو یہاں لا کر بٹھا دیا گیا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ جج کہہ رہا ہے کہ میں نے 26 ستمبر سے پہلے ضمانت کی سماعت نہیں کرنی ہے، اس حوالے سے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا یہ خیال ہے کہ یہ 26 ستمبر سے قبل پانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا دے دیں گے ۔