پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شوکت محمود بسرا کو اینٹی کرپشن ونگ نے بہاولنگر طلب کر لیا۔
شوکت بسرا کو 27 ستمبر کو صبح 9 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹبلیشمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے شوکت محمود بسرا کے ساتھ ساتھ دو پٹواریوں کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور، پی ٹی آئی جلسہ ناکام، عوام نے (ن) لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا:عظمیٰ بخاری
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میانوالی کا جلسہ کینسل کرنے اور راولپنڈی میں 29 ستمبر کو جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف 29 ستمبر کو جلسہ کریگی۔