جسٹس منیب اختر نے 63اے کے کیس کی سماعت سے انکار کردیا

جسٹس منیب اختر  نے 63اے کے کیس کی سماعت سے انکار کردیا

جسٹس منیب اختر نے نئے آرڈیننس کے تحت تشکیل دی گئی ججز کمیٹی کی جانب سے بنائے گئے کسی بھی بینچ میں بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس منیب اختر نے 63 اے کے کیس کی سماعت سے بھی انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ججز کمیٹی کو پرانی حالت میں بحال نہیں کیا جاتا، اس کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کیلئے این او سی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 63 اے نظر ثانی کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ اس کیس کی سماعت کرے گا، جو 30 ستمبر کو منعقد ہوگی۔ یہ 5 رکنی لارجر بنچ آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، جس کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔ اس بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس منیب اختراور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بغیر چلے گئے، جبکہ اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان نے شرکت کی۔ اسی طرح سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیس کی سماعت کے لیے بھی 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا گیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔

اس بنچ میں جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ رجسٹرار کے مطابق آڈیو لیکس کمیشن کیس کی سماعت کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔

editor

Related Articles