بابر اعظم کو وائٹ بال اور شان مسعود کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

بابر اعظم کو وائٹ بال اور شان مسعود کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو وائٹ بال اور شان مسعود کو ریڈ بال ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

سوموار کو لاہور میں پی سی بی کے کنیکشن کیمپ کے سیشنز منعقد ہوئے، جن میں بورڈ کے اعلیٰ افسران، کھلاڑیوں اور کوچز نے شرکت کی۔

اس سیشن کا بنیادی مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک واضح اور متفقہ وژن قائم کرنا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق سیشنز میں بابر اعظم اور شان مسعود پر اعتماد برقرار رکھنے کے ساتھ تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہر صورت اپنے کپتان کی حمایت کریں۔

بورڈ حکام نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑی بے خوف ہو کر کھیلیں اور کسی کو ڈراپ ہونے یا کپتانی سے ہٹانے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا اور علیحدہ ملاقات میں کوچز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

بورڈ حکام نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ کنیکشن کیمپ میں شامل تمام کھلاڑی تینوں فارمیٹس میں لمبے عرصے تک کھیل سکتے ہیں اور اتحاد قائم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اتحاد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی ایک دورکنی کمیٹی بنائے گا، جس کا مینجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا تاکہ کھلاڑی اپنے مسائل کمیٹی کو بتا سکیں۔کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوچز اور آفیشلز نے انہیں یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ، کھلاڑیوں نے ورک لوڈ مینجمنٹ اور سلیکشن کی واضح پالیسی پر بھی گفتگو کی اور کوچز اور پی سی بی آفیشلز نے ٹیم ورک اور اتحاد کے حوالے سے بھی کھلاڑیوں کو بریف کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *