پی ٹی آئی نے پھر لاہور میں جلسے کی درخواست جمع کروا دی

پی ٹی آئی نے پھر لاہور میں جلسے کی درخواست جمع کروا دی

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر لاہورمیں مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کے لیے نئی درخواست جمع کرادی۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر کی جانب سے ڈی سی لاہور کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دی جائےکیونکہ یہ عمران خان کی سالگرہ کا موقع ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

درخواست میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ پارٹی شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔درخواست میں یقین دلایا گیا ہے کہ جلسے کے شرکاء تمام قانونی ضوابط پر عمل کریں گے۔

اس کے علاوہ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماضی میں فضل الرحمان اور طاہر القادری بھی مینار پاکستان پر جلسے کر چکے ہیںلہذا پاکستان تحریک انصاف کو بھی وہاں جلسے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ہفتے کو لاہور کے کاہنہ علاقے میں بھی جلسہ کیا تھالیکن وقت ختم ہوتے ہی اسے روک دیا گیا اور پولیس نے مائیک اور لائٹس بند کرا دی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *