نگران دور میں بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم خبر

نگران دور میں بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم خبر

خیبر پختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی ہونے والے 6 ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے بتایا کہ نگران دور میں مختلف محکموں میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں، خاص طور پر محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ بھرتیاں کی گئی ہیں۔آفتاب عالم نے بتایا کہ ملازمین کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، اور جن محکموں نے یہ فہرستیں فراہم نہیں کیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے گاڑیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، قیمتیں بھی سامنے آگئیں

انہوں نے مزید کہا کہ جن محکموں نے الیکشن کمیشن سے این او سی لے کر بھرتیاں کیں، وہ بھی غیر قانونی قرار دی جائیں گی۔ اسمبلی میں قرارداد پاس کر کے ان غیر قانونی بھرتیوں کو ختم کیا جائے گا۔یہ بات بھی یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کے دور حکومت میں پاکستانی عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور 10 لاکھ گھر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی اور کفایت شعاری اقدامات، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 25 کنٹلمنٹ (contingent) ملازمین کو یکم اکتوبر سے فارغ کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ گریڈ 1 تا 3 کے ان ملازمین کو یکم اکتوبر سے فارغ کیا جائیگا، ان ملازمین کا کنٹریکٹ 30 سمبر کو ختم ہو جائے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے مذکورہ ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ کی فوٹوکاپیاں بنانا خطرناک، نادرا کی وارننگ

ملازمین کے مطابق ان کی تقرری مستقل اسامیوں پر کی گئی تھی لیکن پانچ سال سے زائد عرصہ گزر نے باوجود مستقل نہیں کیا گیا ، ملازمین کے مطابق کابینہ ڈویژن کے پانچ ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع کی گئی، ایسے ہی ہمارے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے، کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے پر مذکورہ ملازمین نے احتجاج سمیت دیگر قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *