نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں ضروری دستاویزات کی فوٹوکاپیاں بنانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نادرا نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، اور دیگر دستاویزات کی غیر ضروری کاپیاں نہ بنائیں۔ ایڈوائزری کے مطابق نادرا دفاتر میں زیادہ تر معاملات کے لیے صرف اصل دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے، اور شہری اپنی اصل دستاویزات یا نادرا کے جاری کردہ نمبر پیش کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسکوٹی قسطوں پر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر
فوٹوکاپیاں صرف اُس وقت ضروری ہوتی ہیں جب نادرا دستاویزات تک آن لائن رسائی نہ کر سکے۔ نادرا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے سیکیورٹی خطرات بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ یہ کاپیاں غیر مجاز افراد کے ذریعے غلط استعمال ہو سکتی ہیں۔

